خیبر پختونخوا حکومت ناکام ہوچکی،عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں،وزیر اعظم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ  انہیں  خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل کا مکمل ادراک ہے، وفاقی حکومت  اپنے دائرہ  اختیار کے تحت  مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

 خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندگان سے ملاقات میں شہباز شریف نےکہا کہ عوامی مسائل کا حل وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، خیبر پختونخوا میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ترجیح ہے۔

اجلاس کے شرکا  نے وزیرا‏عظم سے کہا کہ خیبر پخونخوا حکومت ناکام ہوچکی ہے،گورننس نام کی کوئی چیز نہيں۔ صحت، تعلیم، انفرااسٹرکچر اور عوامی فلاح کے لیے کوئی واضح پالیسی موجود نہیں، عوامی مسائل پر خیبر پختونخوا حکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے۔

مزید خبریں

Back to top button