وزیراعظم شہبازشریف کی ترکمان صدر سے ملاقات،دوطرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات مضبوط کرنے کا عزم

اشک آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہبازشریف نے 2 دو روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان پہنچنے کے بعد اشک آبادمیں ترکمانستان کے صدر سے ملاقات کی جس دوران وزیراعظم شہبازشریف نے دوطرفہ تعلقات تجارتی اور اقتصادی روابط کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ایران اسرائیل جنگ کے دوران پاکستانیوں کے انخلامیں تعاون پر ترکمان حکومت شکریہ ادا کیا، شہبازشریف نے ترکمانستان کے ساتھ زمینی اور سمندری راستوں کے ذریعے روابط بڑھانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا اور کہا کہ کراچی اور گوادر  کی بندرگاہوں  کا جغرافیہ مثالی  ہے جسے ترکمانستان   جنوبی ایشیاء اور اس سے باہر اپنی رسائی کو بڑھانے کے لیے استعمال بروئے کار لاسکتا ہے۔

ترکمانستان کی جانب سے پاکستانی وفد کی شاندار مہمان نوازی پر ترکمان صدر کا شکریہ  ادا کیا اور ترکمانستان کے عوام کے قومی رہنما،  عزت مآب گربنگولی بردی محمدوف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے ترکمانستان کی عوام کے قومی رہنما اور صدر سردار بردی محمدوف کو آئندہ برس  پاکستان کے سرکاری دورے کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

ترکمانستان کے صدر نے وزیر اعظم کے دورے اور امن و اعتماد کے بین الاقوامی فورم میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور یقین کہا کہ ترکمانستان پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔

وزیر اعظم اشک آباد میں 12 دسمبر 2025 تک امن اور اعتماد کے عالمی سال (2025)، غیر جانبداری کے بین الاقوامی دن اور ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر منائے جانے والے بین الاقوامی فورم میں شرکت کے لیے ترکمانستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔

وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی ملاقات میں شریک تھے۔

مزید خبریں

Back to top button