ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: صاحبزادہ فرحان اور ابرار احمد پہلی پوزیشن پر قبضے کے نزدیک

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان اور مسٹری اسپنر ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضے کے نزدیک پہنچ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں صاحبزادہ فرحان ایک درجے ترقی پاکر دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔
صائم ایوب اور بابر اعظم ایک ایک درجے تنزلی سے بالترتیب 35ویں اور 37ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
بولرز میں ابرار احمد دو درجے ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
محمد نواز کی 12ویں پوزیشن بدستور برقرار ہے جبکہ سلمان مرزا تین درجے تنزلی سے 21ویں نمبر پر چلے گئے۔



