ہالا میں لطیف شناسائی تقریب، طلبہ و طالبات نے شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی

ہالا (رپورٹ:امجد راجپوت)ہالا میں مخدوم غلام حیدر بوائز ہائر سیکنڈری اسکول میں محکمہ تعلیم مٹیاری کی جانب سے ٹی ای او میل ہائر سیکنڈری سید شاہنواز شاہ اور ٹی ای او فیمیل ہائر سیکنڈری میڈم نصرت اعجاز ارباب کی میزبانی میں لطیف شناسائی کے عنوان سے تعلقہ ہالا کی سطح پر ایک خوبصورت تقریب منعقد کی گئی۔

اس تقریب میں مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جن میں کنڈو، ہالا پرانا، بھٹ شاہ سمیت پورے تعلقہ ہالا کے اسکول شامل تھے۔ طلبہ و طالبات نے شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کی پوری زندگی اور تعلیمات پر روشنی ڈالی، جبکہ تقاریر، ٹیبلو، شاہ کے بیت اور شاعری بھی پیش کی گئی۔

تقریب کے اختتام پر طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے اور اُن کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔ پورے تعلقہ ہالا کے ہائی اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں لطیف شناسائی پروگرام میں جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔

مزید خبریں

Back to top button