بنگلادیش: جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان اپوزیشن لیڈر، این سی پی کے ناہید اسلام چیف وہپ نامزد

ڈھاکہ(جانوڈاٹ پی کے)بنگلا دیش جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمٰن کو 13ویں قومی پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف  نامزد کردیا گیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق جماعت اسلامی کے نائب امیر سید عبداللہ محمد طاہر کو ڈپٹی لیڈر آف اپوزیشن جبکہ جماعت کی قیادت میں قائم 11 جماعتی اتحاد کی اتحادی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے کنوینر ناہید اسلام کو اپوزیشن چیف وہپ نامزد کیا گیا ہے۔

اس سے قبل آج دوپہر  جماعت اسلامی کے  نومنتخب اراکینِ پارلیمنٹ نے رکنیت کا حلف اٹھایااور بعد ازاں آئینی اصلاحات کونسل کے ارکان کے طور پر بھی حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریبات جاتیا سنگسد بھون میں منعقد ہوئیں جہاں چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصر الدین نے  حلف لیا۔

حلف برداری کے بعد 11 جماعتی اتحاد کے ارکان نے پارلیمنٹ کمپلیکس میں شفیق الرحمٰن کی صدارت میں اجلاس منعقد کیا،  اسی اجلاس میں قائدِ حزبِ اختلاف، ڈپٹی لیڈر آف اپوزیشن اور چیف وہپ کے عہدوں کے لیے نامزدگیاں کی گئیں۔

مزید خبریں

Back to top button