پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضی کے والد سید غلام مرتضی شاہ وفات پا گئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی کے والد سید غلام مرتضی شاہ وفات پا گئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون
مرحوم کی نماز جنازہ آج (8دسمبر)بروز پیر بعد نماز مغرب امام بارگاہ جاگیر علی اکبر، کربلا رجوعہ سادات، چنیوٹ میں ادا کی جائے گی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سید حسن مرتضیٰ کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری پارٹی سید حسن مرتضیٰ اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔



