لاہور: نوکری کے جھانسے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، گردہ بھی نکال لیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) چوہنگ کے علاقے میں ایک دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے جس میں نوکری کا جھانسا دے کر خاتون کو اغوا کیا گیا اور بعد ازاں پنڈی منتقل کر کے ایک کوٹھی میں قید رکھ کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

میڈیکل چیک اپ کے دوران انکشاف ہوا کہ خاتون کی بائیں جانب گردہ موجود نہیں۔

دوسری جانب چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت کی ہے کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ اس سنگین جرم میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی عزت و حرمت پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جائے گی۔

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، انصاف ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا عزم ہے۔

مزید خبریں

Back to top button