لاہور،سیشن کورٹ فائرنگ کی تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشافات،جان کر آپ بھی حیران ہوجائیں!

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور کے سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے شہری پر فائرنگ کے واقعے کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔فائرنگ کرنے والا ملزم کرائے کا قاتل نکلا۔سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے شہری پر فائرنگ کے واقعے کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تفتیسی ذرائع کے مطابق گرفتار شوٹر ندیم کو ڈیرہ غازی خان سے سپاری دے کر بلایا گیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کو قتل کے عوض پانچ لاکھ روپے دینے اور گھر فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی گئی تھی۔ ابتدائی تفتیش میں شوٹر نے انکشاف کیا کہ سعد کو ملزمان گلفام اور حمزہ کے ایماء پر قتل کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جبکہ سعد موقع پر دم توڑ گیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کر لی ہیں۔



