اوکاڑہ،بھائی کے قاتل کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

اوکاڑہ(رپورٹ وحید آرائیں /جانو ڈاٹ پی کے )بھائی کے قاتل کو قید اور جرمانے کی سزاسنادی گئی۔

سیشن جج اوکاڑہ میاں شہزاد رضا نے خضر حیات کو عمر قید کی سزا سنائی ہے جب کہ 5 لاکھ روپے جرمانہ کی بھی سزا دی ہے اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو 6 ماہ مزید قید کی سزا بھگتنا پڑے گی بتایا گیا ہے کہ مویشیوں کو پانی پلانے پر خضر حیات اور اس کے بھائی غلام مصطفی کے درمیان تو تکرار ہوئی غلام مصطفٰی کو آہنی راڈ سے شدید زخمی کردیا گیا تھا جسے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لا کر غلام مصطفی جا ں بحق ہو گیا تھانہ بی ڈویژن پولیس نے بیوہ ساجدہ بی بی سکنہ گلشن اشرف ٹاؤن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا واقعہ 10 اکتوبر 2018 کا بتایا جاتا ہے

مزید خبریں

Back to top button