قمبر میں منشیات فروش کو14سال قیدبامشقت

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)قمبر میں منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر بلوچستان کے علاقے جعفرآباد کے رہائشی ملزم علی مدد پندرانی کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنادی گئی، سزا قمبر کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ اور اسپیشل کورٹ برائے انسداد منشیات کے فاضل جج جناب طارق بھٹی نے سنائی، ملزم پر مذکوره سزا کے علاوه چار لاکھ کاجرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ عدم ادائگی کی صورت میں اسے مزید چھ ماه کی قید بھی کاٹنی پڑیگی. ملزم کو تھانه اے سیکشن شہدادکوٹ پولیس نے 15 جون 2024 کو 8 کلو گرام چرس برآمد کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا جس کے خلاف مقدمه نمبر 128/24 زیر قلم 9-d انسداد منشیات ترمیم شده قوانین مجریه ۲۰۲۲ کے تحت درج کیا گیا تھا. عدالتی فیصلے کے فورن بعد ملزم علی مدد پندرانی کو سخت سيکيورٹی ميں سینٹرل جیل لاڑکانہ منتقل کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button