حضرت لعل شہبازقلندر کے عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغازہوگیا

سکھر(جانو ڈاٹ پی کے)سیہون میں حضرت لعل شہبازقلندر کے عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا،

ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔وزیراوقاف سندھ ریاض حسین نےلعل شہبازقلندرکےعرس کی تقریبات کا افتتاح کردیا،صوبائی وزیر نے مزار قلندر پر حاضری دی  اور پھولوں کی چادرچڑھا کر دعا مانگی۔چیئرمین میلہ کمیٹی غضنفرقادری نے وزیراوقاف کو شہباز قلندرایوارڈ دیا،عرس کے موقع پر زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی آئی جی حیدرآباد کا کہنا ہے کہ راولپنڈی بم دھماکے کے بعد عرس کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button