جہلم: پولیس اور احساس اداروں کا سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، غیر قانونی طور پر مقیم 12 افغان باشندے گرفتار

جہلم(نمائندہ عابد حسین رانجھا/جانو ڈاٹ پی کے)پولیس اور احساس اداروں کا سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن غیر قانونی طور پر مقیم 12 افغان باشندوں کو گرفتار کر کے ہولڈنگ کیمپ منتقل کر دیا گیا
موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ضلع جہلم کے تھانہ جلالپور شریف پنڈدادنخان للہ سوہاوہ سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز میں 168 گھروں کو سرچ اور ، 398 مشکوک افراد کو چیک کیا گیا ۔کومبنگ آپریشنز کا مقصد شہریوں کو احساس تحفظ دلانا اور شر پسند عناصر کو یہ باور کرانا ہے کہ جہلم پولیس و دیگر تمام سیکورٹی فورسز کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہیں،



