گھوٹکی میں سکیورٹی خدشات، پل روڈ کے اطراف500 میٹر کے اندر گنے کی کاشت پر پابندی عائد

گھوٹکی(رپورٹ:وجے کمار چاولہ) کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی نے گھوٹکی-کنڈھ کوٹ پل روڈ کے دونوں اطراف 500 میٹر کے اندر گنے کی کاشت پر پابندی عائد کردی۔ نوٹیفکیشن جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گنے کی کاشت پر پابندی کا مقصد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سکیورٹی امور کی انجام دہی میں سہولت فراہم کرنا ہے.نوٹیفکیشن کے مطابق گنے کے کھیتوں کی وجہ سے سکیورٹی اداروں کو نگرانی اور آپریشنز میں مشکلات پیش آ رہی تھیں، جس کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پابندی لگائی گئی.ضلع گھوٹکی کی حدود میں یہ پابندی 13 اپریل 2026 سے نافذ ہو کر 90 روز 13 جولائی  2026 تک برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے کمشنر سکھر نے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمات درج کرنے کے اختیارات بھی دے دیے ہیں.

مزید خبریں

Back to top button