ڈسٹرکٹ پولیس اوکاڑہ کے عیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

 اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ضلع بھر کے 813 مقامات پر عیدالفطر کی نماز ادا کی جائے گی جن میں میں اے کیٹگری کی 18 مساجد، بی کیٹگری کی 163 مساجد ، سی کیٹگری کی 602 مساجد ، 17 امام بارگاہیں اور 13 کھلے مقامات پر عید کی نماز ادا کی جائے گی ،

 جس کے لیے کل 1300 پولیس افسران سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ، عیدا لفطر کے موقع پر سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے 1 ایس پی ، 7 ڈی ایس پیز، 21 انسپکٹرز ، 54 سب انسپکٹر ز، 108 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز 38 ہیڈ کنسٹیبلان و 1071 کنسٹیبلان اور 8 ایلیٹ فورس کی ٹیمیں ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گی، تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ، اس موقع پر ٹریفک کی روانی کے لیے ٹریفک پولیس کے افسران و جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔مساجد و عیدگاہوں کی سیکیورٹی کے لیے واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے خصوصی چیکنگ کی جائے گی۔ عورتوں کی چیکنگ کے لیے لیڈیز پولیس کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔ جبکہ CCTVکیمرے بھی لگائے جا رہے ہیں۔ مساجد و عیدگاہوں کے اردگرد کی چیکنگ بذریعہ سپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سے بھی کروائی جائے گی۔ شہر کے اہم مقامات، اور داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور چیکنگ پوائنٹس لگا ئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ضلع بھر کے اہم بازاروں اور مقامات پر پولیس موٹر سائیکل گشت وپیدل گشت کا خصوصی اہتمام کیاگیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ اہم بازاروں میں لیڈی پولیس سٹاف کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے تاکہ عوام الناس کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایاجائے اور کسی بھی قسم کے ناخوشگوارواقعہ سے بچا جاسکے۔ڈی پی او اوکاڑہ نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور ون ویلنگ پر پابندی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے  والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ مزید انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے اوکاڑہ پولیس عوام کی خوشیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے عوام کو چاہیے کہ سماج دشمن سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور اس کی فوری اطلاع 15 پر دیں

مزید خبریں

Back to top button