سرگودھا ضمنی الیکشن:سیکیورٹی ہائی الرٹ، 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

سرگودھا (جانوڈاٹ پی کے) ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تمام سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف براہ راست خود کریں گے ڈی پی او سرگودھا نے ڈیوٹی پر تعینات ہونے والے تمام جوانوں کو ڈیوٹی کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دینے کے احکامات جاری کر دیےپولیس کی جانب سے ضمنی انتخابات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے

163 پولنگ اسٹیشن پر تین ہزار سے زائد پولیس کے افسران وجوان تعینات کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ایلیٹ اور سپیشل ٹیمیں الیکشن ایریا میں گشت کناں رہیں گی۔

خواتین کی چیکنگ کےلئے تمام پولنگ اسٹیشن پر لیڈیز پولیس فورس کو بھی مامور کیا گیا ہے۔کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کےلئے پولیس لائن میں اضافی نفری موجود رہے گی

مزید خبریں

Back to top button