بدین: جمعۃ الوداع اور یومِ القدس کے موقع پر بدین پولیس کےضلع بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)جمعۃ الوداع اور یومِ القدس کے موقع پر بدین پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیئے گئے
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو اور ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بدین میں جمعۃ الوداع اور یومِ القدس کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے جامع اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے اس موقع پر ضلع بھر کی مساجد، امام بارگاہوں اور یومِ القدس کے سلسلے میں نکالی جانے والی ریلیوں کے روٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ پولیس افسران اور جوانوں نے اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری اور مستعدی کے ساتھ سرانجام دیتے ہوئے نمازِ جمعہ اور یومِ القدس کے اجتماعات و ریلیوں کے دوران شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا سیکیورٹی انتظامات کے تحت اہم مقامات پر پولیس موبائل گشت کو بڑھایا گیا جبکہ حساس علاقوں میں اضافی نفری بھی تعینات کی گئی۔ پولیس اہلکاروں نے مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف نگرانی کو یقینی بنایا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے ضلع بدین کے تمام ڈی ایس پیز نے اپنی اپنی سب ڈویژنز میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور مختلف مقامات پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو چیک کیا۔ اس دوران انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض پوری ذمہ داری، چوکسی اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دیں تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے بدین پولیس کی جانب سے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا گیا۔



