راولپنڈی میں دفعہ 144 میں توسیع، جلسے، جلوس اور دھرنوں پر پابندی 24 دسمبر تک برقرار

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)راولپنڈی میں دفعہ 144 میں ایک بار پھر توسیع کر دی گئی، پابندیاں 24 دسمبر تک نافذ رہیں گی، جلسے جلوس، دھرنے اور اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے دفعہ ایک 144 میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جو 24 دسمبر تک نافذ العمل رہے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں جلسوں، جلوسوں، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد رہے گی، جبکہ چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی برقرار ہوگی۔
حکم نامے کے تحت اسلحے کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری جانب جماعت اسلامی نےاکیس دسمبر کو پنجاب حکومت کے بلدیاتی ایکٹ دوہزارپچیس کے خلاف لیاقت باغ چوک میں دھرنے کا اعلان بھی کررکھا ۔



