پاک بحریہ اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشق ’سی گارڈین فور‘ اختتام پذیر

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)پاک بحریہ اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشق ’سی گارڈین فور‘ اختتام پذیر ہو گئی، 25مارچ سے یکم اپریل تک جاری رہنے والی مشق کا مقصد آپریشنل ہم آہنگی اور تعاون کا فروغ تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں کراچی میں پانچ روزہ پورٹ فیز اور شمالی بحیرۂ عرب میں دو روزہ سی فیز شامل تھے، پورٹ وزٹ کے دوران پی ایل اے نیوی کے جہاز کا استقبال پی این ایس تیمور نے کیا۔
وفود کے تبادلے،بحری تنصیبات کا تعارفی دورہ،پیشہ ورانہ تبادلہ خیال اور سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا ، مشق سے آپریشنل اور حکمتِ عملی سطح پر ہم آہنگی مزید مضبوط ہوئی،یہ مشق بحیرۂ عرب میں مشترکہ گشت پر اختتام پذیر ہوئی،دونوں بحری افواج کے علاقائی بحری سلامتی اور استحکام کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔



