سکیورٹی فورسزکی ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی،7فتنہ الخوارج ہلاک،ایک سپاہی شہید

راولپنڈی(جانو ڈاٹ پی کے)سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کے7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیاہے ، شدید جھڑپ میں بہادری سے لڑتے ہوئے قوم کے جانباز بیٹے نائیک یاسر خان نے شہادت نوش کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کلاچی کے علاقے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں شدید جھڑپ کے دوران سات خوارج ٹھکانے لگا دیئے گئے ۔ امن دشمنوں کو بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے وطن کے بہادر سپوت نائیک یاسر خان جام شہادت نوش کرگئے، شہید کا تعلق ضلع مردان سے ہے۔ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔

مزید خبریں

Back to top button