سکیورٹی ہائی الرٹ اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑا بریک تھرو

اسلام آباد( خصوصی رپورٹ/:جانو ڈاٹ پی کے): وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی انتہائی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ممکنہ آمد کے پیشِ نظر وی وی آئی پی پروٹوکول فعال ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے نتیجے میں اسرائیل اور امریکہ نے دو اہم ایرانی رہنماؤں، وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور سپیکر محمد باقر قالیباف کے نام اپنی ہٹ لسٹ سے نکال دیے ہیں تاکہ وہ بلا خوف و خطر مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ سکیں۔

ایران نے واضح شرط رکھی تھی کہ وہ سابقہ بد اعتمادی کی بنا پر نچلے درجے کے امریکی حکام سے بات نہیں کرے گا،جس کے بعد اب جے ڈی وینس کی میزبانی کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی جانب سے پاکستان پر تنقید دراصل ان کی اس عالمی تنہائی کا نتیجہ ہے جہاں بھارت اس پوری گیم سے آؤٹ ہو چکا ہے۔ پاکستان کی موجودہ قیادت نے جس طرح ایران، سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان توازن برقرار رکھتے ہوئے ثالث کا کردار ادا کیا ہے، وہ اپنی مثال آپ ہے۔ اگر یہ مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو ایران پر پابندیاں ختم ہونے سے پاکستان کو سستا تیل اور گیس میسر آئے گی۔

مزید تفصیلات کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button