ٹھٹھہ،سکوٹیز عام ہونے کیساتھ ہی بچوں کے ہتھے بھی چڑھ گئیں

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے )پٹرول مہنگا ہونے کے بعد ٹھٹھہ اور مکلی  میں سکوٹیاں نظر آنے لگیں،سکوٹیزکا استعمال معصوم بچے بھی کرنے لگے۔گزشتہ دنوں حکومت وقت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد موٹر سائیکلوں کی مانگ میں کافی حد تک کمی آگئی ہے نتیجہ میں سیکڑوں افراد الیکٹرک اسکوٹیاں خریدنے لگے ہیں جس کی وجھہ مکلی اور ٹھٹھہ میں جگہ جگہ اسکوٹیاں نظر آرہی ہیں دوسری جانب سکوٹیز کا استعمال بڑوں کے ساتھ ساتھ معصوم بچے کررہے ہیں جو مین قومی شاہراہ پر شہرکی دیگر مین شاہراہوں  پر بھی تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں جو کسی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں ٹریفک پولیس/آپریشن پولیس کی جانب سے سکوٹیز چلانے والے بچوں یا ان کے والدین کے خلاف کوئی بھی قانونی ایکشن نظر نہیں آ رہا۔

مزید خبریں

Back to top button