مٹیاری:الکوثر اسکول میں طلباء کیلئے سائنسی میلے کا انعقاد، تخلیقی پروجیکٹس کی نمائش

مٹیاری(رپورٹ:امجد راجپوت)الکوثر اسکول کیمپس کی جانب سے طلباہ میں سوچ تخلیق اورتحقیق کا سائنسی میلا منعقد کیا گیا۔ سائنسی میلے میں طلباہ کے والدین اور شہریوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔سال میں دو بار سائنسی میلے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ طلباہ میں نئے خیالی ایجاد اور تجربے کی اجاگر کرنا سائنسی میلے کا مقصد ہے۔ طلباہ کو اخلاقی سماجی اور تربیتی طورپر تیار کیا جارہا ہے۔ طلباہ کی جانب سے تیار پروجیکٹ اور ماڈلز پیش کیے گئے۔طلباہ کی حوصلہ افزائی کے لیے دس ججز مقررکیے گئے تھے۔ بہرتین کارکردگی حاصل کرنے والے طلباہ میں سرٹفکیٹ تقسیم کیے گئے۔



