وزیرآباد: کار کی غلط اوورٹیکنگ، موٹر سائیکل سوار خالہ اور بھانجا جاں بحق، ویگن کے الٹنے سے 3 زخمی

وزیرآباد (نامہ نگار) کار کی غلط اوورٹیکنگ سے موٹر سائیکل سوار خالہ اور بھانجا سامنے سے آنے والی مسافر ویگن سے ٹکرا گئے، حادثہ میں دونوں جاں بحق جبکہ ویگن کے الٹنے سے تین افراد زخمی۔ کیلاسکے کے علاقہ بیگ چک کے رہائشی غلام قادر کی 26 سالہ بیٹی صباء قاد ر ڈوگرانوالہ میں واقع نجی سکول کینٹ ویو میں بطور ٹیچر اپنے فرائض سرانجام دے رہی تھی اس کا 13 سالہ بھانجا عبداللہ بھی اسی سکول میں ساتویں کلاس کا طالبعلم تھا صباء قادر اور عبد اللہ صبح سویرے موٹرسائیکل پر سکول جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی تیزرفتار کار نے غلط طریقے سے اوورٹیکنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل کو کراس کیا جس کے باعث عبداللہ موٹر سائیکل پر کنٹرول نہ رکھ سکا اور گوجرانوالہ سے علی پور چٹھہ جانے والی مسافر ویگن سے ٹکرا گیا جس کے باعث عبداللہ اور اس کی خالہ صباء قادر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد ویگن قلابازیاں کھاتی ہوئی قریبی کھیتوں میں جا گری جس کے نتیجہ میں تین مسافر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا۔ خالہ اور بھانجے کی وفات کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی اور سکول میں چٹھی کر دی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button