ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی ہدایت پر ضلع کے مختلف اسکولوں کو بینچیں فراہم

ڈہرکی (رپورٹر: وجے کمار چاولہ، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد کنرانی کی ہدایت پر ضلع گھوٹکی کے مختلف سرکاری اسکولوں کو بینچیں فراہم کی گئی ہیں۔

خبر کے مطابق چیف مانیٹرنگ آفیسر عمران علی سیال نے گورنمنٹ ہائی اسکول میرپور ماتھیلو میں ضلع کے مختلف اسکولوں کے لیے بینچوں کی تقسیم کی۔

بینچیں فراہم کیے جانے والے اسکولوں میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول مومل جی ماڑی گھوٹکی، جی جی پی اسکول بینظیر کالونی گھوٹکی، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ولی محمد کورائی میرپور ماتھیلو، جی جی پی اسکول شیر محمد مشوری میرپور ماتھیلو، جی بی پی اسکول خان محمد سعود میرپور ماتھیلو، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول دادن مہر ڈہرکی، گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول شاہن گبول ڈہرکی، جی بی پی اسکول مصطفیٰ آباد کالونی اور گورنمنٹ بوائز ایلیمینٹری اسکول امیدو فقیر مہر شامل ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق دوسرے مرحلے میں تعلقہ اوباوڑو کے 7 اسکولوں کو بھی بینچیں فراہم کی جائیں گی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود ضلعی انتظامیہ اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے تاکہ طلبہ کو درپیش تعلیمی مسائل کم کیے جا سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button