پنجاب اور بلوچستان میں تعلیمی ادارے31مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ

لاہور/کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب اور بلوچستان میں تعلیمی ادارے31مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔
جانوڈاٹ پی کے ذرائع کےمطابق پنجاب اور بلوچستان میں فیول کی بجت کیلئے سرکاری اور تمام نجی تعلیمی ادارے 31مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کے مطابق آن لائن کلاسز ہوں گی،تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہی لئے جائیں گے۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق 10مارچ سے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے 31مارچ تک کیلئے بند کردیئے جائیں گے۔
پنجاب میں سکول،کالج،یونیورسٹیاں بھی بند رہیں گی۔



