ترکیہ نے ایک ہزار سے زائد فٹبالرز کو معطل کر دیا،حیران کن وجہ بھی سامنے آگئی

انقرہ(سپیشل رپورٹ)ترکیہ نے ایک ہزار سے زائد جواریئے فٹبالرز کو معطل کردیا۔پروفیشنل فٹبال بورڈ ڈسپلنری کمیٹی کی نشاندہی پر جوا اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں 1024فٹبالرز کو معطل کردیا ہے۔معطل27فٹبالرزکا تعلق ٹاپ ڈویژن کلبز سے ہے۔ترکش فٹبال کے تیسرے اور چوتھے ڈویژن کے میچز 2 ہفتوں کے لیے معطل کر دیے گئے ہیں، تاہم دوسری ڈویژن کے میچز جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے ترک فٹبال کو ہلا کر رکھ دینے والے اسکینڈل میں پہلے ریفریز اور پھر کھلاڑیوں کی جانب سے جوا کھیلنے کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔
ترکش فٹبال فیڈریشن کے مطابق ایک سرکاری ادارے نے انکشاف کیا تھا کہ ملک کے 571 ریفریز میں سے 371 کے جوئے کی کمپنیوں میں اکاؤنٹس موجود ہیں، جن میں سے 152 ریفریز نے فٹبال میچز پر شرطیں لگائیں جن میں 7 اعلیٰ سطح کے ریفریز اور 15 اسسٹنٹ ریفری شامل ہیں۔



