ننگرپارکر:کارونجھر کٹائی کیخلاف سجاگ فورم رہنماؤں کی بھوک ہڑتال جاری

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) ننگرپارکر میں کارونجھر جبل کی کٹائی کے معاملے پر کارونجھر سجاگ فورم کے رہنماؤں نے احتجاجی حکمتِ عملی کا اعلان کیا ہے۔ فورم کے رہنما الهرکيو کوسو اور غلام مصطفیٰ نے کہا ہے کہ کارونجھر جبل نہ صرف تھر کی ثقافتی اور تاریخی پہچان ہے بلکہ ماحولیاتی نظام اور مقامی آبادی کے معاشی مستقبل کے لیے بھی انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ پہاڑ کی کٹائی سے قدرتی ماحول کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

احتجاجی رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کارونجھر جبل پر ہونے والی کٹائی کو فوری طور پر روکا جائے۔ آئینی عدالت میں دائر مقدمے سے دستبرداری کے کسی بھی سرکاری اقدام کی صورت میں سخت عوامی ردعمل دیا جائے گا۔ حکومت کی واضح پالیسی سامنے آنے تک بک ہڑتال اور احتجاجی سلسلہ جاری رکھا جائے گا.جبکہ شہریوں اور سجاگ فورم رہنمائوں نے اپنی احتجاجی بھوک ہڑتال جاری رکھی۔

مزید خبریں

Back to top button