سعودی شہزادہ  مشعل بن بدر بن سعود بن عبد العزیز  آل سعود کی  والدہ  انتقال کرگئیں

ریاض(جانو ڈاٹ پی کے)سعودی شہزادہ  مشعل بن بدر بن سعود بن عبد العزیز  آل سعود کی  والدہ  انتقال کرگئیں۔شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود بن عبد العزیز آل سعود کی والدہ کا انتقال ہفتےکے  روز  ہوا۔ ان کے انتقال کی خبر سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری کی گئی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مرحومہ کی  نماز جنازہ  اتوار کے روز ریاض کی جامع  مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔ایوان شاہی نے متوفیہ کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button