سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن بحال

پائپ لائن سے70لاکھ بیرل یومیہ تیل کی ترسیل بحال

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)سعودی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن بحال ہوگئی ہے۔سعودی وزارت توانائی کے مطابق پائپ لائن سے70 لاکھ بیرل یومیہ تیل کی ترسیل بحال ہو گئی ہے،منیفہ آئل فیلڈمیں 3 لاکھ بیرل یومیہ پیداواربھی بحال ہوئی،خریص فیلڈ میں پیداواری صلاحیت کی بحالی کیلئے کام جاری ہے۔سعودی عرب میں 98 آکٹین پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگیا،سعودی میڈیا کےمطابق 98 آکٹین ​​پیٹرول کی قیمت 2.94 ریال سے بڑھا کر 3.83 ریال کردی گئی،سعودی عرب میں 91 آکٹین ​​پیٹرول کی قیمت 2.18 ریال اور 95 آکٹین ​​پیٹرول کی قیمت 2.33 ریال پر برقرار ہے۔

مزید خبریں

Back to top button