مکہ مکرمہ میں پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد گزشتہ روز مکہ مکرمہ میں کیا گیا۔

وزارت داخلہ نے بتایاکہ سکیورٹی فورسز نے پاکستانی شہری  کو ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیاتھا جس کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔ سپریم کورٹ  اور شاہی حکم نامہ جاری  ہونے کے بعد پھانسی کی سزا پر عمل کیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق منشیات اسمگلنگ  میں ملوث  تمام مجرموں کو سخت سزا دی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button