سعودی عرب کی ایران جنگ کی حوصلہ افزائی سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ کی تردید

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)سعودی عرب نے ایران جنگ کی حوصلہ افزائی سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ کی تردید کردی۔
سعودی سکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ سعودی قیادت کی جانب سے ایران کے ساتھ طویل جنگ کی حوصلہ افزائی کی خبرغلط ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سعودی عرب ان خلیجی ممالک میں سے ہے جو خطے میں فوجی کشیدگی ختم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سعودی عرب نےکھل کرکہا ہےکہ وہ کسی ممکنہ جنگ کا حصہ نہیں بنےگا۔



