مریم نواز کی کردار کشی مہم کے پیچھے کون ؟سیاسی منظرنامے میں بڑی ہلچل

اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم پاکستان سعودی عرب کے ایک انتہائی مختصر اور اہم دورے پر روانہ ہو چکے ہیں، جو خطے کی نازک سیکیورٹی صورتحال میں تزویراتی اہمیت کا حامل ہے۔ دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ کارکن نہال ہاشمی کو گورنر سندھ مقرر کر دیا گیا ہے، جس پر سیاسی حلقوں اور ایم کیو ایم کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔
جنگی محاذ پر صورتحال مزید سنگین ہو گئی ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف جنگ کے پہلے ہی گھنٹے میں جیت چکا ہے، تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک اہداف حاصل نہیں ہوتے، وہ وہاں سے نہیں ہٹیں گے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں میں مشرقِ وسطیٰ میں موجود کم از کم 17 امریکی فوجی اڈے اور تنصیبات شدید متاثر ہوئی ہیں۔
پاکستان میں مریم نواز کی کردار کشی کے لیے چلائی جانے والی سوشل میڈیا مہم پر بھی شدید تنقید کی جا رہی ہے اور اسے سیاسی گند قرار دیا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یہ تبدیلیاں اور ہنگامی دورے اس بات کی علامت ہیں کہ ملک میں بہت جلد بڑے سیاسی اور انتظامی فیصلے متوقع ہیں۔
تفصیلات کے لیے سید عمران شفقت کا تجزیہ ملاحظہ کریں:




