سعودی عرب اور یو اے  ای میں مقیم پاکستانی شہریوں کےلیے اہم ہدایات جاری

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب اور یو اے ای میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

پاکستانہ سفارتخانے کے اعلامیے میں کہا گیا  کہ حالیہ پیش رفت کے تناظر میں تمام پاکستانی شہری پُرسکون رہیں اور افواہوں سے گریز کریں۔ شہری معلومات کے حصول کے لیے صرف سعودی حکومت کے مستند اور سرکاری ذرائع پر انحصار کریں، جبکہ غیر مصدقہ خبروں یا سوشل میڈیا رپورٹس کو نہ پھیلائیں اور نہ ہی ان پر عمل کریں۔

سفارتخانے نے ہدایت کی ہے کہ پاکستانی شہری حالات پر کڑی نظر رکھیں اور سعودی حکام کی جانب سے جاری کردہ کسی بھی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ جن شہریوں نے سفر کا ارادہ کیا ہے وہ ائیرپورٹ روانگی سے قبل اپنی پرواز کے شیڈول اور اسٹیٹس کی تصدیق متعلقہ ایئرلائن سے ضرور کر لیں۔

اعلامیے کے مطابق مزید پیش رفت کی صورت میں معلومات سرکاری ذرائع سے جاری کی جائیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button