سعودی عرب نے حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے کیلئے 20 نئی تیز رفتار ٹرینوں کا آرڈر دے دیا

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)سعودی عرب نے 20 نئی حرمین ہائی اسپیڈ ٹرینوں کا آرڈر دے دیا۔

سعودی عرب کے قومی ریل آپریٹر نے حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے کے بیڑے کو وسعت دینے اور سالانہ 30 ملین سے زائد مسافروں کے لیے گنجائش بڑھانے کی خاطر اسپین کی ٹیلگو سے 20 نئی تیز رفتار ٹرینوں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس معاہدے کا اعلان سعودی عربین ریلوے (SAR) نے وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز صالح الجاسر کی سرپرستی میں کیا جو SAR کے چیئرمین بھی ہیں۔

اسپین کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور سسٹین ایبل موبلٹی آسکر پوینٹے نے دستتخط کی تقریب میں موجود تھے۔

نئی ٹرینوں کی ترسیل 2028 کے آخر میں شروع ہونے والی ہے، جس کی مکمل ترسیل 2031 تک متوقع ہے۔ ٹرینیں پورے حرمین ہائی سپیڈ ریلوے نیٹ ورک کے لیے سروسز فراہم کریں گی جو مکہ اور مدینہ کو پانچ اسٹیشنوں کے ذریعے جوڑتا ہے۔

الجاسر نے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبے کی مسلسل حمایت کے لیے سعودی قیادت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ حرمین ہائی سپیڈ ریلوے، جس کا افتتاح 2018 میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کیا تھا، مملکت کے سب سے اسٹریٹجک ٹرانسپورٹ منصوبوں میں سے ایک ہے جو براہ راست دو مقدس مساجد کی خدمت سے منسلک ہے۔

مزید خبریں

Back to top button