سینیٹر سرمد علی کو گرین وچ یونیورسٹی نےڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا

کراچی(نیوز ڈیسک)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (APNS) کے صدر سینیٹر سرمد علی کو گرین وچ یونیورسٹی نے میڈیا انوویشن اور عوامی قیادت کے شعبے میں اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا۔یہ تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ یونیورسٹی کے کانووکیشن کے موقع پر ہوئی۔اعزازی ڈگری سے انہیں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں نمایاں خدمات، میڈیا اداروں کو مضبوط بنانے، اخلاقی صحافت کو فروغ دینے اور کمیونیکیشن میں جدت کے شعبے میں ان کے کردار کے اعتراف میں نوازا گیا۔

سینیٹر سرمد علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہیں اس اعزاز پر“گہرا فخر ہے اور وہ شکر گزار” ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز ان کی میڈیا اور کمیونیکیشن کے شعبے میں میری “مختصر خدمات” کو تسلیم کرتا ہے، جو آج ٹیکنالوجی، جمہوریت، ثقافت اور عوامی اعتماد کے سنگم پر کھڑا ہے۔پاکستان کے میڈیا منظرنامے پر غور کرتے ہوئے، انہوں نے اسے ایک ایسے شعبے کے طور پر بیان کیا جس میں غیر معمولی تخلیقی صلاحیت، لچک اور حوصلہ موجود ہے، جو اکثر سیاسی دباؤ، تجارتی رکاوٹوں اور سلامتی کے خطرات کے میں کام کرتا ہے۔ سینیٹر سرمدعلی نے کہا کہ کوئی بھی معنی خیز سفر اکیلا نہیں طے کیا جاتا، اور انہوں نے اپنے اساتذہ جاوید جبار، سید نصیر حیدر، ایس ایچ ہاشمی، اقبال میر، حمید ہارون، اور میر شکیل الرحمان کی رہنمائی کو سراہا۔ انہوں نے جنگ/جیئو گروپ کے ساتھیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا: “کارکردگی ٹیم کھیل ہے۔میڈیا قیادت کی اخلاقی ذمہ داریوں پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے کہا: “جدت بغیر ایمانداری کے خالی ہے، اور اثر و رسوخ بغیر جوابدہی کے خطرناک ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ سچائی سے آگاہ کرنا، منصفانہ تنقید کرنا اور آوازوں کی ایمانداری سے نمائندگی کرنا ایک مقدس فرض ہے۔پاکستان کی ابھرتی ہوئی عوامی قیادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، سینیٹرسرمد علی نے کہا کہ یہ حوصلہ افزا ہے کہ نئے رہنما شمولیت، سفارت کاری، ماحولیاتی ذمہ داری اور جمہوری تسلسل کی زبان بول رہے ہیں، اور اس تبدیلی کی مثال کے طور پر انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ذکر کیا۔فارغ التحصیل طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ انہیں اخلاقیات کے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے تبدیلی کو اپنانا چاہیے۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت اور تیز رفتار ٹیکنالوجیکل تبدیلی کے دور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غیر یقینی صورتحال نوجوانوں کو مفلوج نہیں کرنی چاہیے بلکہ انہیں موجودہ ماڈلز پر سوال اٹھانے، وراثتی مفروضات کو چیلنج کرنے اور ان سانچوں کو توڑنے کے لیے متحرک کرنا چاہیے جو ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔کانووکیشن تقریب میں گورنر سندھ کامران تسوری، چانسلر گرین وچ یونیورسٹی سیما مغل، سینئر سرکاری عہدیدار، تعلیمی ماہرین، سفارت کار، فارغ التحصیل طلبہ اور ان کے والدین نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button