سرگودھا کمشنر جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ہفتہ وار اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ

سرگودہا(جانو ڈاٹ پی کے)کمشنر جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ہفتہ وار اجلاس میں سٹی بیوٹیفکیشن سمیت شہر میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں اور محکموں کو دے ہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم، متعلقہ محکموں کے افسران اور شہری نمائندے پروفیسر محمد حبیب نے خصوصی طور پر شرکت کی اور سٹی بیوٹیفکیشن پراجیک سے متعلق شہریوں کے تاثرات سے آگاہ کیا۔ ایکسین فیسکو مظہر ملک نے بتایا کہ سٹی روڈ پر جاری کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام محکمے ایک ٹیم کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ایم ڈی ہارٹیکچر اتھارٹی محمد ارشد نے بتایا کہ بلاک نمبر 23 میں دو نئے پارکس کی تفصیلی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔ انہوں نے سلانوالی روڈ کی گرین بیلٹ ، بلاک نمبر 31 اور بلاک ایکس نیو سیٹلائٹ ٹاؤن پارک کی بحالی بارے بھی آگاہ کیا۔

اجلاس کو ایم ڈی واسا ابوبکر عمر نے بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے 14 ارب روپے کے خصوصی پیکج کے تحت واسا کا میگا سیوریج پراجیکٹ پر کام رواں ماہ شروع ہوئے گا۔ فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے اپنی ایک ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جبکہ محکمہ جنگلات کی جانب سے بریفنگ دی گئی کہ ریلوے لائن اور کینال روڈ کے ساتھ ٹرائی روڈ پر کام آئندہ 20 دن میں شروع کر دیا جائے گا۔ کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہ کیا جائے اور منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔ کمشنر نے مزید کہا کہ سرگودہا شہر کی تاریخی بحالی کے اقدامات جاری ہیں۔

اجلاس میں پیرا نے اپنی گزشتہ ہفتے کی کاروائیوں سے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس میں ایم ڈی واسا ، سی او ایم سی، ایم ڈی ہارٹیکچر اتھارٹی ، فیسکو اور جنگلات سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button