سرگودھا پنجاب حکومت صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے رانا منور

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما،رکن صوبائی اسمبلی، چیئرمین زکوٰۃ و عشر پنجاب رانا منور غوث خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز چک نمبر 126جنوبی میں پہاڑیوں سے آلودہ پانی کی نکاسی کے لیے بنائیجانے والے زیر تعمیرڈرینیج نالے کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایکسین ڈرینج محمد عمیر اور ڈائریکٹر مائنز نعمان اعظم بھی موجود تھے۔ رانا منور غوث نے کہا کہ نکاسی آب کے نالے کی لاگت کا تخمینہ 40 کروڑروپے ہے اور اسے 30 جون 2025 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گرد و نواح کی پہاڑی سے نکالے گئے پانی کی نکاسی کیمنصوبہ سیچک 126جنوبی، 128 جنوبی، 123 جنوبی، 134 جنوبی اور دیگر دیہاتوں کے لوگ مستفید ہوں گے اور ان علاقوں کی پہاڑیوں کے پانی کو سیم نالہ میں ڈالا گیا کیونکہ پہاڑیوں سے نکالے گئے پانی سے قریبی دیہاتوں کے رہائشی اور زرعی زمینیں متاثر ہو رہی تھیں۔ رانا منور غوث خان نے کہا کہ نالے کی تعمیر کی تکمیل بعدجب نکاسی کا نظام فعال ہو جائے گا تو اس سے علاقے میں کھڑے پانی میں نمایاں کمی آئے گی، جس سے مزدوروں اور ر مکینوں کو آسانی ہو گی۔



