سرگودھا: پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 42 اشتہاری مجرمان گرفتار

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے)پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں قتل ،راہزنی اور اغواء جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب 42 خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا
گرفتار اشتہاری مجرمان کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے
گرفتار اشتہاری مجرمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ ڈکیتی و راہزنی جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان و اشتہاری مجرمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے سرگودھا پولیس ہر لمحہ کوشاں ہے۔



