سرگودھا انٹر کالجز اور انٹر سکولز بیڈ منٹن چیمپئن شپ 11 دسمبر کو اسپورٹس جمنیزیم میں منعقد ہوگی

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے)سپورٹس ڈپارٹمنٹ سرگودھا کے زیرِ اہتمام انٹر کالجز اور انٹر سکولز بیڈ منٹن چیمپئن شپ 11 دسمبر کو اسپورٹس جمنیزیم میں منعقد ہوگی۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور نے تمام ٹیموں کے منیجرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں کی سولہ ٹیموں نے چیمپئن شپ کے لیے رجسٹریشن کروا لی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام میچز ناک آؤٹ سسٹم کے تحت کھیلے جائیں گے، جس میں ہارنے والی ٹیم براہ راست ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔ میڈم صائمہ منظور نے چیمپئن شپ کے قواعد و ضوابط سے متعلق ٹیموں کے آفیشلز کو مکمل بریفنگ بھی دی اور بہترین اور منظم مقابلوں کے انعقاد کی یقین دہانی کرائی۔چیمپئن شپ کے حوالے سے کھلاڑیوں اور کوچز میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button