سرگودھا پاکستان کا اصل مسئلہ منشیات کے ساتھ کرپشن ہے، متعین قریشی

سرگودھا (جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کا اصل مسئلہ منشیات کے ساتھ ساتھ کرپشن ہے منشیات تو چند گھرانوں کی تباہی کا موجب بنتی ہے مگر کرپشن پاکستان کومعاشی اور اخلاقی طور تباہی کے دہانے پر لے جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما متین احمد قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سی سی ڈی کو لحکومت پنجاب نے جس طرح منشیات فروشوں کو فل فرائی کرنے کا حکم دیا ہے اسی طرح اگر کرپشن کرنے والوں کو بھی ہاف فرائی کرنے کا حکم دے دے تو پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہو سکتا ہے کیونکہ کرپشن نے ہمارے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے اور اداروں میں بیٹھے جو لاکھوں روپے تنخواہ وصول کرتے ہیں اگر کوئی غریب مزدور ان کے پاس کسی جائز کام کے لیے بھی چلا جائے تو وہ اپنی اخلاقی گراوٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس غریب سے بھی چند ہزار روپے رشوت لینے سے دریغ نہیں کرتے ایسے کرپٹ عناصر ہی پاکستان کی تباہی کا موجب ہے متین احمد قریشی نے کہا کہ صرف چند کرپٹ لوگوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے اور سی سی ڈی کو حکم دیا جائے کہ ان کرپٹ لوگوں کو ہاف فرائی کرے تو میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان سے نہ صرف کرپشن کا خاتمہ ہوگا بلکہ قانون کی بالادستی کو قائم کرنے میں بھی مدد ملے گی پاکستان کا مسئلہ منشیات نہیں بلکہ کرپشن ہے جس نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا اور آج پاکستان کا ہر بچہ قرض تلے دبا ہے اس کی بڑی وجہ کرپشن ہے اگر کرپشن ختم ہو جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ تمام دفاتر میں لوگوں کے کام بآسانی ہو اور لوگوں کو ریلیف ملے یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب ہم کرپٹ لوگوں کو ہاف فرائی کرنا شروع کر دیں۔



