سرگودھا وزیراعلی نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کو 31 جنوری تک فعال کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی، منور غوث

سرگودھا (جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کو 31 جنوری تک فعال کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے اس سے دل کے مریضوں کو بہتر علاج معالجہ کی سہولتیں میسر آئیں گی ان خیالات کا اظہار چیئرمین زکوٰۃ و عشر پنجاب رانا منور غوث خان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے محکمہ صحت کو انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا میں 31 جنوری تک او پی ڈی ایمرجنسی پیتھیالو جی اور ریڈیالوجی کو مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا جبکہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے بورڈ آف گورنر نے پہلے فیز میں 258 آسامیوں کو پر کرنے کے لیے بھرتی کی منظوری دے دی ہے جس سے یقیناً لوگوں کو بہتر سہولتیں میسر آئیں گی رانا منور غوث خان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے عوام کو بہتر سے بہتر سہولتوں کے فراہمی کا عزم کر رکھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وزیراعلی پنجاب نے دل اور کینسر کے مریضوں کے لیے سپیشل کارڈ کے اجراء کا بھی حکم دے دیا ہے یہ وہ اقدام ہے جس سے عوام کو بہتر علاج معالجہ کے سہولتیں میسر آئیں گی اس کے علاوہ پنجاب بھر کی تمام تحصیلوں کے ہسپتالوں کو اپگریڈ بھی کیا جا رہا ہے


