سرگودھا مساجد،ناموس رسالت، ختم نبوت،دفاع صحابہ اور مقام اہلبیت کے تحفظ پر کوئی فرقہ بندی نہیں ہے علامہ ہشام الہی ظہیر

سرگود(جانوڈاٹ پی کے) جابر آمر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کہنا صرف اہلحدیث کا شیوہ ہےتقدس مساجد،ناموس رسالت، ختم نبوت،دفاع صحابہ اور مقام اہلبیت کے تحفظ پر کوئی فرقہ بندی نہیں ہے

سرگودھا میں تبلیغی دورے پر آئے ہوئے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے مقامی جماعت کے سٹی آفس کی افتتاحی تقریب سے پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کئی مساجد جن کو تالے لگوا دئیے گئے تھے ہم نے آزاد کروائی ہیں متعدد علماء جن کیخلاف جھوٹے بے بنیاد مقدمات درج تھے ختم کروائے کتنے وہ گستاخ جو صحابہ کرام کی توھین کرتے تھے ان کیخلاف ہم نے قانونی کاروائیاں کروائیں جھوٹی نبوت کا دعویٰ کرنے والے قادیانیوں کا راستہ روکا ہے اہلبیت اور امہات المومنین کی توھین کرنے والوں کیخلاف ایک مضبوط منصوبہ بندی کی۔اہلحدیث وہی ہو سکتا ہے جو جابر اور آمر حکمرانوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کلمہ حق کہے۔ جمعیت اہلحدیث پاکستان ایک گولڈن جماعت ہے جو حقوق العباد کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں امن و امان کی داعی ہے اس موقع پر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا کہ حالیہ دور حکومت 77 سال کی سابقہ غلطیوں پر ندامت کے آنسو بہانے کی بجائے غریبوں، مزدوروں، ٹرانسپورٹروں اور ریھڑی بانوں پر اضافی ٹیکس جرمانوں کا ظالمانہ قانون نافذ کئے ہوئے ہے حکومت کو چاہیئے کہ وہ 77 سال سے پسے ہوئے عوام کو اخلاقیات کے مطابق ریلیف دے۔

مزید خبریں

Back to top button