سرگودھا فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹر اور مریض کے درمیان مبینہ ناروا سلوک کا واقعہ سامنے آگیا

سرگودہا (جانوڈاٹ پی کے)فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹر اور مریض کے درمیان مبینہ ناروا سلوک کا واقعہ سامنے آگیا۔ ایکسیڈنٹ میں ٹانگ اور بازو ٹوٹنے کے باعث زیرِ علاج مریض کو آدھی رات بیڈ خالی کرنے کے لیے دباؤ ڈالے جانے پر لواحقین نے شدید احتجاج کیا ہے درخواست کے مطابق بیڈ خالی نہ کرنے پر متعلقہ ڈاکٹر کی جانب سے مبینہ طور پر نازیبا زبان استعمال کی گئی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ مریض کے لواحقین نے ڈاکٹر حسنین طارق کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں درخواست دائر کر دی ہے۔

واقعہ کے بعد لواحقین نے ہسپتال میں مبینہ بدسلوکی کے خلاف سخت احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سارا صفدر معاملے کا فوری نوٹس لے کر انکوائری کرائیں تاکہ متاثرہ مریض کو انصاف مل سکے۔

مزید خبریں

Back to top button