سرگودھا 35 نیشنل گیمز ٹیبل ٹینس ٹرائلز میں سرگودھا کی کھلاڑی عیشہ خانصہ کی حق تلفی کا الزام

سرگودھا (جانوڈاٹ پی کے)35 نیشنل گیمز کے لیے لاہور میں ہونے والے ٹیبل ٹینس کے اوپن ٹرائلز میں سرگودھا کی سلیکٹ ہونے والی کھلاڑی عیشہ خانصہ نے سنگین حق تلفی کا الزام عائد کر دیا۔ عیشہ خانصہ کے مطابق کوچ عرفان اللہ نے انہیں جان بوجھ کر اسکِپ کر کے اپنی پسندیدہ کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کر لیا، جو ٹرائلز میں ناکام ہوگئی تھی۔عیشہ خانصہ کا کہنا ہے کہ وہ تمام ثبوت اور ریکارڈ لے کر ڈی جی سپورٹس بورڈ لاہور اور اولمپک بورڈ حکام کے سامنے پیش ہوئیں، مگر نہ صرف ان کی بات نہیں سنی گئی بلکہ انہیں بے عزتی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ کھلاڑی نے الزام لگایا کہ کوچ کی جانب سے انہیں کیریئر تباہ کرنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں جبکہ کسی بھی متعلقہ افسر نے ان کی بات سننے کی زحمت نہیں کی۔عیشہ خانصہ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ میرٹ پر کھلاڑیوں کے ساتھ انصاف ممکن ہو سکے۔

مزید خبریں

Back to top button