سرگودھا: شادی کی تقریب میں آئے نوجوان کو اغوا کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے) نواحی گاؤں 75 جنوبی میں شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب گجرات سے آنے والے نوجوان حسنین نواز کو اغوا کرنے کے بعد کلہاڑی اور ڈنڈوں کے وار سے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق حسنین نواز اپنے چچا کے گھر شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آیا ہوا تھا کہ اسی دوران مرکزی ملزم اویس اپنے ساتھیوں سمیت اسے اغوا کر کے نزدیک واقع کنوں کے باغ میں لے گیا۔ وہاں ملزمان نے وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے کلہاڑی اور ڈنڈوں کے وار کر کے نوجوان کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے چار نامزد اور چار نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات کے تعین کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button