پٹرولنگ پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین میں نئی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی مہم

سرگودہا(جانوڈاٹ پی کے) ایس پی پٹرولنگ پولیس چودھری مدثر اقبال کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس نے ٹریفک قوانین میں حالیہ تبدیلیوں اور جرمانوں میں اضافے کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی۔ پبلک ریلیشن آفیسر احمد یار کے مطابق مختلف مساجد میں اعلانات کے ذریعے شہریوں کو قوانین کی پابندی اور محفوظ ڈرائیونگ کی تلقین کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی آگاہی سے ہی حادثات میں کمی اور سڑکوں پر نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button