سرگودھا الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام باہنر خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم کی گئی

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے) الخدمت فاؤنڈیشن سرگودھا کے زیرِ اہتمام مائیکرو فنانس پراجیکٹ کے تحت باعزت روزگار کے فروغ اور خواتین کی معاشی خود مختاری کے لیے باہنر اور ضرورت مند خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کرنے کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی جس میں الخدمت خواتین ونگ کی ذمہ داران صاعقہ منیزہ، مغیرہ نعیم اور راشدہ ارشد نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر شہر اور گردونواح کے مختلف مقامات سے کپڑوں کی سلائی کا ہنر رکھنے والی ضرورت مند خواتین میں مفت سلائی مشینیں تقسیم کی گئی الخدمت خواتین ونگ کی جانب سے سلائی مشینیں فراہم کرنے کا مقصد ہنر مند خواتین کو با عزت روزگار فراہم کرنا اور انہیں معاشرے میں خود مختار بنانا تھا اس موقع پرصاعقہ منیزہ، مغیرہ نعیم اور راشدہ ارشد نے خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اپنے ہنر کو آمدنی کا ذریعہ بنانے کی ترغیب بھی دی گئی۔



