سرگودھا ٹریفک پولیس کی نااہلی یونیورسٹی روڈ کو مقتل گاہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے، میاں عمران

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینیئر نائب صدر میاں محمد عمران نے کہا ہے کہ یونیورسٹی روڈ سرگودھا کو مقتل گاہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں بگڑے رئیس زادوں کی اکثریت آئے روز کسی نہ کسی قیمتی جان کے ضیاع کا موجب بن رہے ہیں گزشتہ رات بھی یونیورسٹی آف سرگودھا کے ملازم کو بری طرح کچل دیا گیا جس سے وہ موقع پر ہی جان بحق ہو گیا جبکہ آئے روز حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ لوگ عمر بھر کے لیے معذور ہو رہے ہیں یونیورسٹی روڈ کو بگڑے ہوئے رئیس زادوں نے ریس کورس گراؤنڈ میں تبدیل کر دیا ہے رات کے اوقات میں جس طرح یہ بگڑے ہوئے رئیس زادے گاڑیاں چلاتے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کوئی نہ کوئی حادثہ رونما ہوتا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے اس روڈ کے حوالہ سے پولیس کو واضح حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی میاں محمد عمران نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ خونی روڈ میں تبدیل ہو چکا ہے جہاں پر ٹریفک کا دباؤ حد سے زیادہ بڑھ چکا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ یہاں پر اوور فلائی برج بنائے جائیں تاکہ حادثات میں نمایاں کمی ہو کیونکہ ٹریفک کے دباؤ کی وجہ سے کوئی نہ کوئی حادثہ ہونا معمول بن کر رہ گیا ہے اوور فلائی برج بننے سے لاہور روڈ یا دیگر روڈ پر جانے والی ٹریفک پل سے گزر جائے اور نیچے جو آبادی کی ٹریفک ہے وہ بآسانی اپنی منزل مقصود پر پہنچ سکے یہ وقت کا تقاضہ ہے میاں محمد عمران نے کہا کہ سرگودھا میں منصوبے تو بنائے جاتے ہیں مگر حکمت عملی کوئی نہیں اب اسلام پورہ پل اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ اس پل سے قینچی موڑ تک دو رویہ سڑک تو بنا دی گئی ہے مگر وہاں پر روشنی کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں افسران سے گزارش ہے کہ وہ میٹنگ میٹنگ کھیلنے کی بجائے عملی اقدامات پر توجہ دے۔



