سرگودھا: پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے

سرگودھا (جانوڈاٹ پی کے)پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے حکومتی احکامات کو روند ڈالا سرگودھا میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی اکثریت حکومتی اقدامات کے باوجود صبح نو بجے کی بجائے ساڑھے سات سے سوا آٹھ بجے تک بچوں کو سکول آنے کے احکامات جاری کرتے ہیں جس کی وجہ سے والدین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے حکومت پنجاب نے تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت جاری کی تھی کہ تمام تعلیمی ادارے سردیوں کے موسم میں صبح نو بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے مگر سرگودھا میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا دی اور تمام تعلیمی ادارے صبح ساڑھے سات سے سوا آٹھ بجے تک لگ جاتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر بچے بغیر ناشتے کے سکول اور کالجز جانے پر مجبور ہیں کیونکہ صبح کے اوقات میں اکثر علاقوں میں گیس کی بندش ہوتی ہے جس کے باعث بچے بغیر ناشتہ کیے سکول اور کالجز جانے پر مجبور ہیں سرگودھا میں پرائیویٹ تعلیمی مافیا اس قدر مضبوط ہے کہ اس پر حکومتی احکامات کے کوئی اثرات نہیں ہوتے اور محکمہ تعلیم کے افسران بھی ٹھنڈ کی وجہ سے کمروں تک محدود ہیں اور وہ خود بھی دفاتر میں 10 سے پہلے نہیں پہنچتے جس کی وجہ سے پرائیویٹ تعلیمی ادارے من مانی کر رہے ہیں والدین نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے صبح ساڑھے سات بجے سے سوا آٹھ بجے تک کھلنے کے اوقات کا نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کرے



