سرگودھا: آرپی او محمدشہزاد آصف خان سے علامہ اقبال لاء کالج کےطلباء و طالبات کی ملاقات

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے)ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا محمدشہزاد آصف خان سے علامہ اقبال لاء کالج کے طلباء وطالبات نے اپنے مطالعاتی دورے کے سلسلہ میں ملاقات کی۔ آر پی او نے طلباء وطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسی معاشرے کا اہم حصہ ہے جبکہ جرائم کے خاتمے میں عوامی تعاون بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے پولیس کے سیف سٹی کی افادیت، جرائم کی روک تھام، ٹریفک حادثات میں کمی ، بیرون ملک مفرورملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ کے اجراءو دیگر پولیس اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی ۔ ملاقات کے دوران طلباء و طالبات نے مختلف امور سے متعلق سوالات کیے جن کے آر پی او نے رہنمائی پر مبنی جوابات دیے۔ طلبہ نے پولیس کے پیشہ ورانہ انداز، عوامی خدمت کے جذبے اور جدید اصلاحات کی آگاہی حاصل کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔



